APCA Header
آہم خبریں
کوٹری: ایپکا پاکستان(شهید ساقی) کے غیر معمولی بیٹھک میں مرکزی چیٸرمین,مرکزی صدر,صو باٸی صدر اور جنرل سیکریٹری ودیگر کے متفقه فیصله کے تحت مسٹر عابد حسین چانڈیو کو ایپکا پاکستان(ساقی)سندھ کا سرپرست اعلٸ مقرر کرنے کی منظوری دی گٸی
کراچی: کراچی کے مرکزی اور صوباٸی قاٸدین 17اگسٹ 2026 کو ایس ایم ساٸنس کالج صدر کراچی میں دو بجه کے اهم اجلاس میں شرکت کرکے تنظیمی سازی اور کراچی ڈویزن اور اضلاع اور دیگر سیکٹر کی تشکیل نو اور راۓ اقر انتخاب سے باڈی کی تشکیل خود کریں
حیدرأباد: پاکستان کی یوم ازادی مبارک
حیدرآباد: ایپکا پاکستان (شہید ساقی) کے تشخص کو بحال رکہنے اور ملک بہر میں تمام ملازمین کو متحرک پیلیث فارم دینا اور ریثائرڈ ملازمین کو بہی تنظیم کا حصہ بنانے کیلئے ساتھیوں سے راے اور مشورہ جاری ہے -ایم اے بھرگڑی
کراچی: کالیج ایجوکیشن سندھ کے کلرکس اپنی اپنی #ACRs و دیگر کاغذات سینیئر کلرکس سے بطور اسسٹنٹس کے پروموشن کیلئے جمع کرائیں دیر آید درست آید ایپکا (شہید ساقی)
حیدرآباد: سندھ پبلک سروس کمیشن میں 100 مارکس کے نتائیج کے بعد ممبر کو 50 مارکس اور سی سی ای کے نتائیج کے بعد ممبر کو زیادہ سے زیادہ مارکس 100 کا اختیار دیا جائے کہ میرے بحال ہو سکے
حیدرآباد: سندھ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات کی حمایت اور سندھ میں میرٹ کی بحالی سندھ کے عوام کی ضرورت ہے
حیدرآباد: میرٹ بحالی کئپ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ھیڈ آفیس کے سامنے ایکشن کمیٹی کے ساتھ یکجہتی کرنے کیلے مرکزی صدر نیاز حسین خاصخیلی کی قیادت مین ایپکا پاکستان شھید ساقی کا وفد شریک
حیدرآباد: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے اسکیل روائیز کرنے٬ 7 فیصد ایڈھاک الائونس٬ اسپیشل کنوینس الائونس اور 50 فیصد سرکاری ملازمین کے موجودہ کنوینس الائونس میں اضافہ٬ کم سے کم تنخواہ 4300 رویپہ دینے کیئے گریڈ 1 تا 2 کے ملازمین کو الائونس دینے کے الک الگ نوٹیفکیش
کراچی: وفاقي حکومت وزارت خزانہ نے ملازمین کے نئے پے اسکیل روائیز 2026 جاری کرنے بعد سندھ بلوچستان٬پنجاب ٬ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان حکومت نے الگ الگ اپنے صوبائی ملازمین کو رلیف دینے کے نوٹیفکیشن جاری کئے مگر دوبارہ ڈ سپیئرٹی رڈ کشن نہیں دیا ہے
For Membership

: ایپکا پاکستان (شہید ساقی) دستور 2026

محترم ساتہیو ٬ یہ تعارفی و آگاہی اعلامیہ کہ دستور 2026 — تنظیمی شناخت کا باضابطہ آغاز کے لیے اہم آگاہی ہے
تمام معزز مرکزی، صوبائی، ڈویژنل اور دیگر تنظیمی نمائندگان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایپکا پاکستان (شہید ساقی) کے دستور 2026 کی تیاری اور تنظیمی مشاورت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے 15 آگسٹ 2026تک تمام ساتہیوں نے دستور کی تبدیلی اور تنظیمی نئے نام اتفاق گیا ہے اور نئے دستور 2026 کی اصولوں پر کراچی ڈ ویزن کی ڈ ویزنل ایگزیکیوٹو باڈ ی کا نوٹیفکیشن کیا گیا ہے اور 22 اگسٹ 2026 کو تمام قائدین اور ورکرز کی اکثریت رائے سے مسٹر عابد حسین چانڈ یو کو اپیکا پاکستان (شہید ساقی) سندھ کا سرپرست اعلئ بنانے کی منظوری دی گئی ہے
ساتھیوں کی اکثریتی رائے، باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے کی روشنی میں تنظیم کا نام آئندہ دستور 2026 کے تحت درج ذیل طریقے سے لکھا اور پڑھا جائے گا:
اردو نام: ایپکا پاکستان (شہید ساقی(
آل پاکستان کلرکس، پینشنرز و سول ایمپلائیز ایسوسی ایشن
سندھی میں نام: آپڪا پاڪستان (شهيد ساقي(
:English Name
APCA Pakistan (Shaheed Saqi)
All Pakistan Clerks, Pensioners & Civil Employees Association
تنظیمی شناخت
APCA Pakistan (Shaheed Saqi) تنظیم کی مرکزی اور مستقل شناخت ہوگی۔
“شہید ساقی / Shaheed Saqi / شهيد ساقي” تنظیم کی مستقل اور لازمی شناخت کا حصہ ہوگا اور اسے اردو، انگریزی اور سندھی میں ہر سطح پر تنظیم کے مونوگرام، لیٹر پیڈ، ویب سائٹ، سوشل میڈیا، جھنڈے، بینرز، نوٹیفکیشنز، مراسلات اور دیگر تمام تنظیمی مواد میں استعمال کیا جائے گا۔
یہ نام تنظیم کی تاریخی شناخت APCA کو برقرار رکھتے ہوئے حاضر سروس ملازمین، کلرکس، پینشنرز اور سول ایمپلائیز کی وسیع نمائندگی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ شہید ساقی تنظیم کی جدوجہد، قربانی اور تاریخی تسلسل کی مستقل علامت رہے گا۔
تنظیمی عزم
ہماری منزل عہدہ نہیں، مضبوط تنظیم؛ ہماری جدوجہد تصادم نہیں، اصلاح؛
ہمارا مقصد ذاتی مفاد نہیں، بلکہ ملازمین، پینشنرز اور سرکاری اداروں کے جائز حقوق کا تحفظ ہے۔
مضبوط ادارے — بااختیار ملازمین — باعزت پینشنرز — بہتر گورننس — مضبوط پاکستان
APCA Pakistan (Shaheed Saqi)
Unity • Faith • Discipline
ایپکا پاکستان (شہید ساقی) | آپڪا پاڪستان (شهيد ساقي)
والسلام


ایم۔ اے۔ بھرگڑی
مرکزی وائس چیئرمین
و چیئرمیں الیکشن کمیٹی
www.apcapk.com⁠