APCA Header
آہم خبریں
کوٹری: ایپکا پاکستان(شهید ساقی) کے غیر معمولی بیٹھک میں مرکزی چیٸرمین,مرکزی صدر,صو باٸی صدر اور جنرل سیکریٹری ودیگر کے متفقه فیصله کے تحت مسٹر عابد حسین چانڈیو کو ایپکا پاکستان(ساقی)سندھ کا سرپرست اعلٸ مقرر کرنے کی منظوری دی گٸی
کراچی: کراچی کے مرکزی اور صوباٸی قاٸدین 17اگسٹ 2026 کو ایس ایم ساٸنس کالج صدر کراچی میں دو بجه کے اهم اجلاس میں شرکت کرکے تنظیمی سازی اور کراچی ڈویزن اور اضلاع اور دیگر سیکٹر کی تشکیل نو اور راۓ اقر انتخاب سے باڈی کی تشکیل خود کریں
حیدرأباد: پاکستان کی یوم ازادی مبارک
حیدرآباد: ایپکا پاکستان (شہید ساقی) کے تشخص کو بحال رکہنے اور ملک بہر میں تمام ملازمین کو متحرک پیلیث فارم دینا اور ریثائرڈ ملازمین کو بہی تنظیم کا حصہ بنانے کیلئے ساتھیوں سے راے اور مشورہ جاری ہے -ایم اے بھرگڑی
کراچی: کالیج ایجوکیشن سندھ کے کلرکس اپنی اپنی #ACRs و دیگر کاغذات سینیئر کلرکس سے بطور اسسٹنٹس کے پروموشن کیلئے جمع کرائیں دیر آید درست آید ایپکا (شہید ساقی)
حیدرآباد: سندھ پبلک سروس کمیشن میں 100 مارکس کے نتائیج کے بعد ممبر کو 50 مارکس اور سی سی ای کے نتائیج کے بعد ممبر کو زیادہ سے زیادہ مارکس 100 کا اختیار دیا جائے کہ میرے بحال ہو سکے
حیدرآباد: سندھ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات کی حمایت اور سندھ میں میرٹ کی بحالی سندھ کے عوام کی ضرورت ہے
حیدرآباد: میرٹ بحالی کئپ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ھیڈ آفیس کے سامنے ایکشن کمیٹی کے ساتھ یکجہتی کرنے کیلے مرکزی صدر نیاز حسین خاصخیلی کی قیادت مین ایپکا پاکستان شھید ساقی کا وفد شریک
حیدرآباد: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے اسکیل روائیز کرنے٬ 7 فیصد ایڈھاک الائونس٬ اسپیشل کنوینس الائونس اور 50 فیصد سرکاری ملازمین کے موجودہ کنوینس الائونس میں اضافہ٬ کم سے کم تنخواہ 4300 رویپہ دینے کیئے گریڈ 1 تا 2 کے ملازمین کو الائونس دینے کے الک الگ نوٹیفکیش
کراچی: وفاقي حکومت وزارت خزانہ نے ملازمین کے نئے پے اسکیل روائیز 2026 جاری کرنے بعد سندھ بلوچستان٬پنجاب ٬ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان حکومت نے الگ الگ اپنے صوبائی ملازمین کو رلیف دینے کے نوٹیفکیشن جاری کئے مگر دوبارہ ڈ سپیئرٹی رڈ کشن نہیں دیا ہے
For Membership

ایپکا پاکستان (شھید ساقی) کراچی ڈ ویزن کے نو منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی ڈویژن میں ایپکا شہید ساقی کی نئی باڈی تشکیل، عبدالغفور عباسی صدر مقرر
کراچی: آل پاکستان کلرکس، پنشنرز اینڈ سول ایمپلائز ایسوسی ایشن (ایپکا) پاکستان شہید ساقی کی مرکزی و صوبائی قیادت کی منظوری سے کراچی ڈویژن کی نئی ایگزیکٹو باڈی تشکیل دے دی گئی۔ 17 اگست 2026 کو منعقدہ اجلاس میں تنظیمی فیصلے کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالغفور عباسی کو ایپکا شہید ساقی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ڈویژنل باڈی کراچی ڈویژن کے سرکاری ملازمین کے جائز حقوق، فلاح و بہبود، عزت و وقار، ملازمت سے متعلق مسائل اور پیشہ ورانہ مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرے گی۔
ایگزیکٹو ڈویژنل باڈی میں ملک خورشید احمد تنولو چیئرمین (اعزازی)، عبدالغفور عباسی صدر، صفیر حسین لشاری سینئر نائب صدر، فیض محمد منگریو نائب صدر اول، حافظ مظہرا لدین نائب صدر دوم، محمد قاسم نائب صدر سوم، عابد حسین سومرو جونیئر نائب صدر اول، محمد حسن پٹھان جونیئر نائب صدر دوم، عبدالوہاب لاکھو جونیئر نائب صدر سوم، محمد نعیم خان جنرل سیکریٹری، سید کوثر عباس ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، ارشاد احمد جمانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔
مزید برآں منیر بزدار فنانس سیکریٹری، رانا بشیر انفارمیشن سیکریٹری/میڈیا کوآرڈینیٹر، حسن شاہ رابطہ سیکریٹری اور اللہ ودھایو آفس/میڈیا سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی باڈی تین سال کی مدت کے لیے ہوگی، جو 31 دسمبر 2029 تک مؤثر رہے گی، جبکہ تمام عہدیداران تنظیم کے آئین، بائی لاز اور قواعد و ضوابط کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
ایپکا شہید ساقی کی قیادت نے امید ظاہر کی ہے کہ کراچی ڈویژن کی نئی باڈی ملازمین کے مسائل کے حل، ان کے جائز حقوق کے تحفظ اور تنظیم کو مزید مضبوط و فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔