APCA Header
آہم خبریں
کراچی: "ملازمین اتحاد سندھ ، "پر عزم اور پر امن احتجاج 8جون 2026کو کراچی میں ملازمین کے سلگتے مسائل حل کئے جائیں ایپکا شہید ساقی سندھ
کراچی: اسکیل روائیز2026 ٹیکس فری تنخواہوں میں اضافہ اور مساوی مراعات چاہئے اور گروپ انشورنس اور بھبوڈ فنڈ کی رقم یکمشت ریٹائرمنٹ کے وقت
لاہور: پہلے مرحلہ میں ملازمین کے 7سلگتے مسائل پیش کردیے اور باقی دوسرا اور اھم مرحلہ جدوجھد کا ملازمین تمام محمکہ جات اور وفاقی اور صوبائی ساتھی بلا تفریق جدوجھد کیلئے نکلو
لاہور: پہلے مرحلہ میں ملازمین کے 7سلگتے مسائل پیش کردیے اور باقی دوسرا اور اھم مرحلہ جدوجھد کا ملازمین۔ بلا تفریق جدوجھد کیلئے نکلو https://apcapkorg.blogspot.com/2026/05/7-core-demands-for-uniformity-in-pay.html
حیدرآباد: پینشن حق ہے خیرات نہیں پینشن کے پرانے رولز بحال کئے جائیں پینشن و تنخواہوں میں اضافہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں کیا جائے ۔ www.apcapk.com
حیدرآباد: تمام ملازمین کو ڈسپیرٹی رڈکشن الائونس طرز کا رلیف نہیں مگر تنخواہ دار طبقہ کو انکم ٹیکس -کٹوتی سے استشنئ دیا جائے www.apcapk.com
حیدرآباد: سندھ کے ملازمین 8 جون 2026 کو کراچی میں میگا دھرنا کرین گے دھرنے کا مقصد اسکیل روائیز کرنا اور سندھ حکومت نے جو مطالبات التوا میں رکھیں انکی منظوری ہے٬ پینشن حق ہے ٬ گروپ انشورنس اور بھبود فنڈ کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت ادائگی ملازمین کا آئینی حق ہے-ملازم ا
حیدرآباد: تنخواہوں میں اضافہ اور اکتوا میں پڑے ہوئے مسائل کے ہل کیلئے ینگ ٹیچر ا؛ائنس کے زیر اہتمام احتجاج کی تاریخ 23/5/2026 قمام : پریس کلب حیدرآبادن میں احتجاج ہوگا بوقت: 10 بجہ صح چلو چلو پریس کلب حیدرآباد چلو بلا تفریق چلو
حیدرآباد: ملازمین نمائندہ تنظیموں کے رہنماء نے کہا کہ ملازمین کو سڑکوں پر آنے کا کوئی شوق نہیں مگر حکومت ملازمین اور پینشنرز کا معاشی احتصالی کیا جا رہا ہے
حیدرآباد: سپلا اور ہے تے الف کی میزبانی کے تحت آج حیدرآباد میں اجلاس جاری ہے سول ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے جدوجھد کو تیز کرنے پر غور کیا جا رہا
For Membership

چلو چلو لاہور سول سیکریٹریٹ چلو، 31/3/2026 کو چلو ، اپنے حقوق کیلئے بلا تفریق جدوجھد میں چلو ایپکا پاکستان شھید ساقی

چلو چلو لاہور سول سیکریٹریٹ چلو، 31/3/2026 کو چلو ، اپنے حقوق کیلئے بلا تفریق جدوجھد میں چلو ایپکا پاکستان شھید ساقی
*دعوت عام*
*(جملہ ملازمین صوبہ پنجاب)*
*رحمان باجوہ کے سنگ — ملازمین حقوق کی جنگ*
آج کا سرکاری ملازم شدید احساسِ محرومی اور احساسِ کفالت کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ محدود تنخواہ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی ناانصافیوں نے زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ دفاتر، سکولوں اور نوکری کی بقا کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کے رزق اور مستقبل کا تحفظ بھی ایک بڑا سوال بن چکا ہے۔
مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی و گیس کے بھاری بلز، ٹیکسوں کا بوجھ اور بنیادی الاؤنسز میں سالہا سال سے اضافہ نہ ہونا سرکاری ملازمین کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔
*کنوینس، ہاؤس رینٹ اور میڈیکل الاؤنس میں اضافہ نہ ہونا جبکہ مراعات یافتہ طبقے کو مسلسل سہولیات دینا ایک واضح امتیازی رویہ ہے۔*
حکومتی سطح پر:
• ملازمین کے ساتھ ناانصافی اور امتیازی سلوک
• لیو انکیشمنٹ کی بندش
• پینشن اصلاحات کے نام پر حقوق میں کمی
• اداروں کی نجکاری کے ذریعے روزگار کو خطرہ
• بڑھتے ہوئے ٹیکسز اور ممکنہ کٹوتیاں
یہ سب عوامل ملازمین کو اس نہج پر لے آئے ہیں جہاں خاموشی مزید بہت زیادہ نقصان کا باعث بن رہی ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب *رحمان باجوہ* کے سنگ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں اور اپنے حقوق کے لیے میدانِ عمل میں آئیں۔
احتجاجی حکمتِ عملی:
جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے:
✔ تمام دفاتر، سکولوں اور ہر سرکاری ادارے میں احتجاج جاری رہے گا
✔ مرکزی احتجاج لاہور سول سیکریٹریٹ میں دھرنے کی صورت میں ہوگا
*تمام اضلاع سے کم از کم 50 فیصد سرکاری ملازمین کی شرکت نہایت ضروری ہے،*
*بالخصوص خواتین ملازمین کی بھرپور شرکت اس تحریک کو مزید مؤثر اور مضبوط بنائے گی۔*
اہم مطالبات:
• ڈسپیرٹی الاؤنس کی فوری منظوری
• لیو انکیشمنٹ کی مکمل بحالی
• پینشن اصلاحات کے نام پر ملازم دشمن اقدامات کا خاتمہ
• قانون 17-A پر مکمل عملدرآمد
• ورک مین قوانین کا مکمل تحفظ
• اداروں کی نجکاری کا فوری خاتمہ
• مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ
• کنوینس، ہاؤس رینٹ اور میڈیکل الاؤنس میں فوری اضافہ
• خصوصی مالی امداد / ریلیف پیکج کا اعلان
• وفاقی و صوبائی ملازمین کے درمیان مراعات کی تفریق کا خاتمہ
• سروس اسٹرکچر اور پروموشن کے مسائل کا فوری حل
• ملازمین پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے
• کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی
• تمام کیڈرز کے لیے یکساں مراعات اور مواقع
• ملازمین کے بنیادی حقوق اور عزتِ نفس کا تحفظ
یہ صرف ایک احتجاج نہیں بلکہ:
✔ نوکری کے تحفظ کی جنگ
✔ اپنے بچوں کے رزق اور مستقبل کی جنگ
✔ ظلم، ناانصافی اور استحصال کے خلاف جدوجہد
آئیں اپنے دلوں میں یہ عزم پیدا کریں:
ہم خاموش نہیں رہیں گے
ہم تقسیم نہیں ہوں گے
ہم متحد رہیں گے
اور اپنے حقوق لے کر رہیں گے
ابھی نہیں تو کبھی نہیں!
ان شاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔
منجانب:
*مدثر حسین اعوان*
*دفتر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ *
*نائب صدر ایپکا سکولز گوجرانوالہ*
*صوبائی صدر ایپکا پنجاب (ایپکا شہید ساقی)*
*مرکزی سینیئر نائب صدر ایپکا پاکستان (ایپکا شہید ساقی)*
https://www.apcapk.com