APCA Header
آہم خبریں
کراچی: "ملازمین اتحاد سندھ ، "پر عزم اور پر امن احتجاج 8جون 2026کو کراچی میں ملازمین کے سلگتے مسائل حل کئے جائیں ایپکا شہید ساقی سندھ
کراچی: اسکیل روائیز2026 ٹیکس فری تنخواہوں میں اضافہ اور مساوی مراعات چاہئے اور گروپ انشورنس اور بھبوڈ فنڈ کی رقم یکمشت ریٹائرمنٹ کے وقت
لاہور: پہلے مرحلہ میں ملازمین کے 7سلگتے مسائل پیش کردیے اور باقی دوسرا اور اھم مرحلہ جدوجھد کا ملازمین تمام محمکہ جات اور وفاقی اور صوبائی ساتھی بلا تفریق جدوجھد کیلئے نکلو
لاہور: پہلے مرحلہ میں ملازمین کے 7سلگتے مسائل پیش کردیے اور باقی دوسرا اور اھم مرحلہ جدوجھد کا ملازمین۔ بلا تفریق جدوجھد کیلئے نکلو https://apcapkorg.blogspot.com/2026/05/7-core-demands-for-uniformity-in-pay.html
حیدرآباد: پینشن حق ہے خیرات نہیں پینشن کے پرانے رولز بحال کئے جائیں پینشن و تنخواہوں میں اضافہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں کیا جائے ۔ www.apcapk.com
حیدرآباد: تمام ملازمین کو ڈسپیرٹی رڈکشن الائونس طرز کا رلیف نہیں مگر تنخواہ دار طبقہ کو انکم ٹیکس -کٹوتی سے استشنئ دیا جائے www.apcapk.com
حیدرآباد: سندھ کے ملازمین 8 جون 2026 کو کراچی میں میگا دھرنا کرین گے دھرنے کا مقصد اسکیل روائیز کرنا اور سندھ حکومت نے جو مطالبات التوا میں رکھیں انکی منظوری ہے٬ پینشن حق ہے ٬ گروپ انشورنس اور بھبود فنڈ کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت ادائگی ملازمین کا آئینی حق ہے-ملازم ا
حیدرآباد: تنخواہوں میں اضافہ اور اکتوا میں پڑے ہوئے مسائل کے ہل کیلئے ینگ ٹیچر ا؛ائنس کے زیر اہتمام احتجاج کی تاریخ 23/5/2026 قمام : پریس کلب حیدرآبادن میں احتجاج ہوگا بوقت: 10 بجہ صح چلو چلو پریس کلب حیدرآباد چلو بلا تفریق چلو
حیدرآباد: ملازمین نمائندہ تنظیموں کے رہنماء نے کہا کہ ملازمین کو سڑکوں پر آنے کا کوئی شوق نہیں مگر حکومت ملازمین اور پینشنرز کا معاشی احتصالی کیا جا رہا ہے
حیدرآباد: سپلا اور ہے تے الف کی میزبانی کے تحت آج حیدرآباد میں اجلاس جاری ہے سول ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے جدوجھد کو تیز کرنے پر غور کیا جا رہا
For Membership

Press Release of Government of Sindh Regarding Demands of Employees

📢 •[اہم]• سندھ حکومت نے پنشن اصلاحات سے متعلق نوٹیفکیشنز کو زیرِ التواء قرار دیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ کابینہ نے محکمہ خزانہ کے پنشن اصلاحات سے متعلق نوٹیفکیشنز کو زیرِ التواء رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں، بالخصوص سندھ ایمپلائز الائنس (SEA) کے مطالبات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق درج ذیل نوٹیفکیشنز کو ان کی اجرا کی تاریخ سے زیرِ التواء رکھا گیا ہے:

i. ایف ڈی (SR-III) 3-230/2013-2022 مورخہ 31 جولائی 2025
ii. ایف ڈی (SR-III) 3-2962/2025 مورخہ 6 اگست 2025
iii. ایف ڈی (SR-III) 3-2962/2025 مورخہ 18 اگست 2025

کابینہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کے افسران اور سندھ ایمپلائز الائنس (SEA) کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیں، جو سرکاری ملازمین کے مطالبات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے۔ سیکریٹری خزانہ کو کابینہ کے سامنے تفصیلی تجاویز پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید برآں، کابینہ نے بینولینٹ فنڈ کے ادائیگی نظام کو ازسرِ نو ترتیب دینے کے اصولی فیصلے کی منظوری دی ہے تاکہ اس کی ادائیگی جی پی فنڈ کی طرز پر ریٹائرمنٹ کے وقت کی جا سکے۔ اس حوالے سے مالی اثرات سمیت ایک رپورٹ آئندہ کابینہ اجلاس میں سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پیش کی جائے گی۔

کابینہ نے گروپ انشورنس سے متعلق سرکاری ملازمین کے مطالبات پر غور کرنے اور ممکنہ مالی اثرات کے ساتھ آئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی دی ہے